انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکے: وفاقی وزراء

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزراء کا کہنا ہے کہ آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکے۔

وفاقی وزراء نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

latest urdu news

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء تارڑ نے کہا کہ یہ کیس تاریخ کا سب سے بڑا میگا کرپشن اسکینڈل ہے اور ایک اوپن اینڈ شٹ کیس تھا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو 80 ارب روپے کا نقصان ذاتی مفادات کے لیے پہنچایا گیا، پانچ پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں خریدی گئیں اور زمان پارک میں 25 کروڑ روپے کا گھر بنایا گیا۔ عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو مذاکرات جاری رکھنے چاہئیں اور یہ تاثر نہیں دینا چاہیے کہ کرپشن کیس پر سزا کے بعد مذاکرات ختم کیے جا رہے ہیں۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ملک آئین، ضابطے، اور قانون کے تحت چلتے ہیں اور یہ ایک کریمنل کیس تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک بند لفافے میں دستاویز پیش کی گئی، جسے شہزاد اکبر نے خفیہ معاہدہ قرار دیا اور منظوری لی گئی، یہ جانتے ہوئے کہ یہ رقم حکومت پاکستان کو نہیں مل رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر معاملے کو سیاست سے جوڑنا مناسب نہیں۔

وفاقی وزراء نے اس فیصلے کو انصاف کا بول بالا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم مثال قائم کرتا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter