فلپائن میں 5.8 شدت کا زلزلہ، منیلا سمیت کئی علاقوں میں جھٹکے محسوس

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلپائن میں جمعہ کی صبح 5.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے جھٹکے دارالحکومت منیلا اور اس کے گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد بعض سرکاری اور بلند عمارتوں سے احتیاطی تدابیر کے تحت لوگوں کو باہر نکال لیا گیا۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز آکسیڈینٹل منڈورو کے ساحل سے دور سمندر میں تھا، جبکہ اس کے اثرات منڈورو اور میٹرو منیلا سمیت مختلف علاقوں تک محسوس کیے گئے۔ متعدد افراد نے چند سیکنڈ تک عمارتوں اور اشیا کے ہلنے کی اطلاع دی۔

بنگلادیش میں 5.4 شدت کا زلزلہ، ڈھاکا سمیت مختلف علاقوں میں جھٹکے محسوس

فلپائن کے زلزلہ اور آتش فشاں سے متعلق ادارے نے ابتدائی جائزے کے بعد کہا ہے کہ فوری طور پر کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی توقع نہیں، تاہم متاثرہ علاقوں میں آفٹر شاکس آنے کا امکان موجود ہے۔

حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے، غیر ضروری طور پر خطرناک عمارتوں کے قریب جانے سے گریز کرنے اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter