ہماری اجازت کے بغیر کوئی بھی پنجاب اور سندھ میں جلسہ نہیں کرسکتا، فیصل کریم کنڈی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا یہ کہنا ہے کہ جب تک ہم اجازت نہیں دینگے کوئی پنجاب اور سندھ میں جلسہ نہیں کرسکتا۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا یہ کہنا ہے کہ ناچنے والے گھوڑے کبھی دوڑ نہیں سکتے ہیں، 8 ستمبر کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہا۔

latest urdu news

گورنر خیبرپختونخوا کا یہ کہنا تھا کہ صبح ساڑھے 7 بجے کونسا وقت ہے قیدی سے ملاقات کا؟ 8 ستمبرکو تحریک انصاف والے ساڑھے 6 بجے ملکر جلسہ ملتوی کرینگے، خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو تو پناہ دیدی جاتی ہے لیکن سیاحت کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، کسی بھی سیاح کو یہاں آنے نہیں دیا جاتا، کیونکہ یہاں امن امان کی صورتحال خراب ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوان شہید ہورہے ہیں، حکومت ان معاملات سے بے خبر ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹولے کے ٹولے گھوم رہے ہیں اور سرکاری ملازمین کو اغواء کیا جارہا ہے۔

گورنر کے پی کا یہ کہنا تھا کہ چوروں کی چوری پکڑنے کے لیے ڈاکوؤں کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جو کرپشن کی نشاندہی کرتا ہے وہ صوبائی کابینہ سے فارغ کردیا جاتا ہے، کے پی میں تاریخ کی بدترین کرپشن ہورہی ہے، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے تبادلوں کا باقاعدہ ریٹ مقرر ہے، کلاس 4 تک کی نوکریاں بھی فروخت کی جارہی ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ جلسے کا انعقاد نہ کرنے پرمستعفی ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا اب استعفیٰ دیا جائے نا؟

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter