امریکی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے رابطہ،غزہ کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک، امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا اسرائیلی ہم منصب یووگیلنٹ سے بذریعہ ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران لائیڈ آسٹن اور یووگیلنٹ نے علاقائی عدم استحکام اور غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

latest urdu news

امریکی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ایران کے اسرائیل پر ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کو مانیٹر کر رہے ہیں، اسرائیل کے دفاع کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے خطے میں امریکا اچھی پوزیشن پر ہے۔

لائیڈآسٹن کے مطابق خطے میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کیلئے دفاعی انتظامات مکمل ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج کے افسران کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان میں ریٹائرڈ فوجی افسران کی گرفتاری پر امریکا کا ردعمل سامنے آ گیا۔

ترجمان پینٹاگون سبرینا سنگھ نے پریس بریفنگ میں یہ کہا کہ پاکستان میں ریٹائرڈ فوجی افسران سے متعلق رپوٹس سے آگاہ ہیں، فوجی افسروں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

ترجمان پینٹاگون کا یہ کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مربوط شراکت داری ہے، امریکہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرامید ہے۔

دونوں ملکوں کی فوجی اور سیاسی قیادت میں دو طرفہ امور پر بات ہوتی رہتی ہے،علاقائی سلامتی، تحفظ اور مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کریں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter