کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکاروں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے۔ دونوں اداکار کئی سالوں سے بہترین دوست رہے ہیں اور متعدد پروجیکٹس میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔

latest urdu news

حال ہی میں، جوڑے نے منفرد انداز میں اعلان کیا تھا کہ وہ فروری میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے، اور اب ان کی شادی کی تقریبات کی شروعات ڈھولکی نائٹ سے ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کو ڈھولکی کی محفل میں رقص کرتے اور خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ کبریٰ خان نے تقریب کے لیے ہلکے پسٹل رنگ کی پشواس کا انتخاب کیا، جبکہ گوہر رشید گرین کرتہ پاجامہ اور شال میں ملبوس نظر آئے۔ دونوں اداکار اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات شیئر کرتے دکھائی دیے۔

مداحوں کی جانب سے اس خوبصورت جوڑے کی تصاویر کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، اور انہیں نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، اداکار اور کانٹینٹ کریئیٹر خاقان شہنواز نے انسٹاگرام پر ڈھولکی کی تصاویر شیئر کیں، جن میں گوہر رشید کے ساتھ شہزاد شیخ اور عاشر وجاہت بھی نظر آ رہے ہیں۔ خاقان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا: "ڈھولکی بجنے کا وقت آ گیا!”

gujrat news

شیئر کریں:
frontpage hit counter