بندروں کے خوف سے خاتون چھت سے گر کر ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بندروں کے خوف سے خاتون چھت سے گر کر جان کی بازی ہار گئی۔

نئی دہلی، بھارتی ریاست اترپردیش میں بندروں کے خوف سے خاتون گھر کی چھت سے گر کر اپنی جان گنوا بیٹھی۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کے مطابق کہ یہ افسوسناک واقعہ ضلع کوشامبی میں پیش آیا کہ جہاں کرن دیوی نامی خاتون چھت پر رسی سے کپڑے اتار رہی تھی۔

مقامی پولیس کے مطابق خاتون رسی سے کپڑے اتار رہی تھی کہ اچانک بندروں کا ایک جھنڈ چھت پر چڑھ آیا کہ جسے دیکھ کر خاتون خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئی۔

پولیس کا یہ کہنا تھا کہ خاتون کی جانب سے بندروں سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کی گئی اور بندروں سے جان چھڑوانے کے بعد خاتون کا پاؤں پھسلا اور وہ چھت سے گر گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو گھر والوں کی جانب سے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹرز نے متاثرہ خاتون کو مردہ قرار دیدیا، تاہم پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھی بھیج دیا گیا ہے۔
latest urdu news

شیئر کریں:
frontpage hit counter