پیپلزپارٹی کو بہت نقصان ہوا اب (ن) لیگ کی باری ہے، گورنر پنجاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ احتجاج اور لڑائی جھگڑے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، پیپلزپارٹی کو بہت نقصان ہوا اب ن لیگ کی باری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ دو تاریخ کو ہونیوالے مذاکرات کو خوش آئند سمجھتا ہوں، پیٹرول بم، سڑکوں پراحتجاج، لڑائی جھگڑے سے مسئلے حل نہیں ہوتے، تمام مسائل کا حل مذاکرات کی ٹیبل ہے اور مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہیے۔

latest urdu news

سردار سلیم حیدر خان کی جانب سے حکومت خیبرپختونخوا پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو ذرا پروا نہیں کہ وہ کرم ایجنسی کی طرف دیکھے، وزیراعلی سندھ نے کے پی حکومت کو یہ کہا کہ کرم ایجنسی آپ کا حصہ ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ مطالبات رکھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ راستہ کھول دیتے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ آپ نے خود راستہ بند کیا ہوا ہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہے، صرف جو تحریری معاہدے ہیں ان پر عمل کیا جائے تاکہ حکومت چل سکے۔

سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ ن لیگ سے اتحاد کرنے پر پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بہت نقصان ہوا اب ن لیگ کی باری ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمارا بھائی، ادب سے کہتے ہیں دھمکیاں نہ دے۔

pakistan news urdu latest