حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، سندھ حکومت نے خلیفہ چہارم حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل مطابق سندھ بھر میں 21 رمضان المبارک کو یومِ علیؓ کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

اعلان کے مطابق اس روز تمام سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔

دوسری جانب بلوچستان کی صوبائی کابینہ نے سیکیورٹی فورسز کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے بروقت ردعمل سے صوبہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں جعفر ایکسپریس اور نوشکی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی اور سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter