پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ کے درمیان سہہ ملکی سیریز کا وینیو تبدیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چیمپیئنز ٹرافی سے قبل سہہ ملکی ون ڈے سیریز ملتان کے بجائے اب کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے ساتھ ہونے والی سہ ملکی سیریز کو ملتان سے لاہور اور کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیریز 8 فروری سے شروع ہوگی، جبکہ دونوں شہر 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کریں گے۔

latest urdu news

پی سی بی کے مطابق سہ ملکی سیریز کے چار میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ابتدائی طور پر یہ میچز ملتان میں شیڈول تھے، تاہم دونوں شہروں میں اسٹیڈیمز کے اَپ گریڈ شدہ سہولیات کو استعمال میں لانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے اور جنوری کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

ملتان، جو حالیہ دنوں میں اہم میچز کی میزبانی کر رہا ہے، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ٹیسٹ میچز کا مقام رہا ہے۔ تاہم، چیمپیئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کے لیے لاہور اور کراچی کو ترجیح دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ پی سی بی کے اَپ گریڈیشن منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد بین الاقوامی کرکٹ کے لیے اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

latest breaking news in urdu