آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، عظمت اللہ عمر زئی نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی جس میں افغانستان کرکٹرز کا راج رہا۔

آئی سی سی نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، جس میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی نے زبردست پیش قدمی کرتے ہوئے دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے ہم وطن اور سینئر آل راؤنڈر محمد نبی کو پیچھے چھوڑ دیا، جو اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

latest urdu news

عمرزئی کی یہ کامیابی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی کی بدولت ممکن ہوئی، جہاں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کے خلاف نصف سنچری بھی بنائی۔ اس کارکردگی کے بعد وہ دو درجے ترقی کر کے 296 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئے۔

افغانستان کے اوپنر ابراہیم زادران نے بھی چیمپئنز ٹرافی میں انگلینڈ کے خلاف 177 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 13 درجے ترقی حاصل کی اور اب وہ بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل ہو چکے ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے اکشر پٹیل 17 درجے اوپر آ کر آل راؤنڈر رینکنگ میں 13ویں نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ بھارت کے شبھمن گل بدستور بیٹنگ رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ ویرات کوہلی نے بھی آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کے بعد ایک درجہ ترقی حاصل کر کے چوتھی پوزیشن سنبھال لی۔

اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کی تیاری مکمل

بولنگ میں نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے تین درجے ترقی کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی، جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج دو درجے اوپر جا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، جبکہ سری لنکا کے مہیش تھیکشنا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے بھی تین درجے ترقی کرتے ہوئے 11ویں پوزیشن حاصل کی، جنوبی افریقہ کے مارکو جانسن 9 درجے اوپر آ کر 18ویں نمبر پر پہنچے، جبکہ انگلینڈ کے جوفرا آرچر 13 درجے ترقی کے بعد 19ویں نمبر پر آ گئے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter