جہلم میں شہری کے گھر پر قبضے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم پولیس نے شہری کے گھر میں زبردستی داخل ہو کر قبضہ کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

جہلم پولیس کے ترجمان کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ملزم کافی عرصے سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جدید سائنٹیفک طریقۂ تفتیش اور خفیہ معلومات کی مدد سے ملزم کی موجودگی کا سراغ لگایا گیا اور کامیاب کارروائی کے دوران اسے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ اسے عدالت میں پیش کرنے کے لیے ضروری اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جہلم پولیس اشتہاری مجرمان، قبضہ مافیا اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جہلم میں مزدوری مانگنے پر محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنانے اور بال کاٹ کر تضحیک کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال، عزت اور املاک کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے یا دوسروں کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی پی او نے واضح کیا کہ قبضہ مافیا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter