جہلم پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ملزم گرفتار، 5 کلو سے زائد چرس برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 5 کلو 500 گرام چرس برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئی، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

جہلم میں گھر کے باہر سے اغواء ہونے والی 4 سالہ بچی دریائے جہلم کے بیلے سے بازیاب، ملزم گرفتار

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter