پاکستان کی معروف گلوکارہ Shazia Manzoor نے ایک ٹی وی پروگرام میں سوشل میڈیا پر مقبول شخصیت Chahat Fateh Ali Khan کے حوالے سے دلچسپ اور مزاحیہ انداز میں اظہارِ خیال کیا، جس نے پروگرام کا ماحول خوشگوار بنا دیا۔
دورانِ انٹرویو میزبان نے شازیہ منظور سے سوال کیا کہ اگر انہیں چاہت فتح علی خان کے ساتھ مشترکہ گانا گانے کی پیشکش کی جائے تو وہ کیا کریں گی؟ اس سوال پر گلوکارہ پہلے مسکرائیں اور پھر ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ وہ خود بھی اس سوال کا جواب سوچ کر پریشان ہو گئی ہیں۔
شازیہ منظور نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ انہیں اس معاملے میں معاف کر دیا جائے۔ انہوں نے مزید ہنستے ہوئے تبصرہ کیا کہ شاید چاہت فتح علی خان کو ہی سب لوگوں کو معاف کر دینا چاہیے۔ ان کے اس جملے پر پروگرام میں موجود شرکا اور میزبان بے اختیار ہنس پڑے۔
View this post on Instagram
گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی کبھی چاہت فتح علی خان سے ملاقات ہوئی ہے تو انہوں نے فوری طور پر جواب دیا، ’’اللہ معاف کرے‘‘، اور واضح کیا کہ وہ کبھی ذاتی طور پر ان سے نہیں ملیں۔
چاہت فتح علی خان بسنت منانے لاہور پہنچ گئے، پتنگ اٹھا کر ڈانس کی ویڈیو وائرل
تاہم شازیہ منظور نے اعتراف کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر چاہت فتح علی خان کی سرگرمیوں پر نظر رکھتی ہیں، ان کی ویڈیوز دیکھتی ہیں اور بعض اوقات ان کی پوسٹس پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ شازیہ منظور پاکستان کی صفِ اول کی لوک اور پلے بیک گلوکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ انہوں نے اپنی منفرد آواز اور مقبول گیتوں کے ذریعے موسیقی کی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور آج بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
