پاکستانی فلم و ٹی وی انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرنا ان کے کیریئر کے خوبصورت اور ناقابلِ فراموش تجربات میں شامل ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے اپنے شوبز سفر، ماضی کی یادوں اور بھارت کے دورے سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ پروگرام کے میزبان مبشر ہاشمی نے ان سے لندن میں ہونے والی ایک یادگار پرفارمنس کے بارے میں سوال کیا، جس میں وہ ہمایوں سعید، شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا کے ساتھ اسٹیج پر جلوہ گر ہوئی تھیں۔
ریما خان نے اس تجربے کو نہایت خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ایک بڑے اسٹار ہیں جنہیں بے حد عزت اور شہرت ملی ہے، اور ان کے ساتھ پرفارم کرنا ان کے لیے ایک اعزاز تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے مواقع فنکار کے کیریئر میں خاص اہمیت رکھتے ہیں۔
شاہ رخ خان کا پاکستان سے جذباتی تعلق، بچوں کو پشاور دکھانے کی خواہش کا اظہار
اپنی ذات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ وہ آج بھی خود کو دیگر اداکاراؤں سے بہتر نہیں سمجھتیں، بلکہ ان کا مقابلہ ہمیشہ اپنی ذات سے رہا ہے اور وہ اسی کو اپنی کامیابی کا راز مانتی ہیں۔
