متنازع مارننگ شو کلپ پر پیمرا کا نوٹس، 24 نیوز کو شوکاز جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان کی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی Pakistan Electronic Media Regulatory Authority نے نجی ٹی وی چینل 24 News HD کو مارننگ شو کے دوران نشر ہونے والے متنازع مواد پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

latest urdu news

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اداکارہ و میزبان Fiza Ali کے مارننگ شو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔ ویڈیو میں ان کے شوہر اعجاز خان کی جانب سے انہیں کندھے پر اٹھانے کا منظر دکھایا گیا، جسے ناظرین کی بڑی تعداد نے نامناسب قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پیمرا کے مطابق لائیو نشریات کے دوران ایسے مناظر کی اجازت نہیں دی جا سکتی جو نشریاتی ضوابط اور معاشرتی اخلاقی حدود سے متصادم ہوں۔ اتھارٹی نے چینل سے باضابطہ وضاحت طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ آئندہ اس قسم کے مواد سے مکمل اجتناب یقینی بنایا جائے۔

فضا علی کی شوہر کے کپڑوں میں تصاویر، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

تاحال متعلقہ ٹی وی چینل کی جانب سے اس شوکاز نوٹس پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter