اداکارہ ہما سلیم کے معروف کرکٹر پر سنگین الزامات، قانونی کارروائی کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکارہ ہما سلیم نے ایک معروف کرکٹر پر ہراسانی، دھمکیوں اور ذہنی دباؤ ڈالنے کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

latest urdu news

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو ماہ سے ان کا مذکورہ کرکٹر سے کوئی رابطہ نہیں، اس کے باوجود انہیں مسلسل دھمکیوں، ہراسانی اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہما سلیم کے مطابق جب بھی وہ اپنی زندگی میں آگے بڑھنے یا معمولات بحال کرنے کی کوشش کرتی ہیں تو انہیں مختلف طریقوں سے پریشان کیا جاتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور پیشہ ورانہ ساتھیوں سے بھی رابطہ کیا گیا تاکہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے، جس سے ان کے کام سے وابستہ افراد بھی متاثر ہوئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک توہین آمیز اور ذہنی اذیت پر مبنی تعلق میں رہیں اور طویل عرصے تک خاموشی اختیار کیے رکھی، تاہم اب ان کی برداشت ختم ہو چکی ہے۔

“فنکاروں کو عزت دی جائے”: اداکارہ میرا کا طنزیہ سوال پر سخت ردعمل

ہما سلیم نے کہا کہ وہ جلد اپنی قانونی ٹیم کے ذریعے مذکورہ کرکٹر کے خلاف موجود شواہد عوام کے سامنے پیش کریں گی اور آئندہ چند روز میں مزید انکشافات بھی کریں گی۔

تاحال متعلقہ کرکٹر کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یہ الزامات فی الحال اداکارہ کے بیان پر مبنی ہیں اور ان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter