بھارتی موسیقار اے آر رحمان کا بیٹا کار حادثے میں زخمی، اسپتال سے ڈسچارج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی: معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اور پلے بیک گلوکار اے آر امین کار حادثے میں زخمی ہوگئے، تاہم انہیں طبی امداد کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق اے آر امین پیر کے روز اپنے دوست کے ہمراہ چنئی ایئرپورٹ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی ایک ٹیکسی سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں اے آر امین اور ان کے دوست کو معمولی چوٹیں آئیں۔

حادثے کے بعد دونوں کو فوری طور پر کاویری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں اسی روز گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اے آر امین نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے وقت وہ گاڑی نہیں چلا رہے تھے بلکہ اگلی نشست پر موجود تھے۔ ان کے مطابق یہ ایک معمولی حادثہ تھا اور تمام افراد محفوظ رہے۔

اے آر رحمان کا انڈین یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا تنازعے پر مزاحیہ تبصرہ

دوسری جانب اے آر امین کی بہن خدیجہ رحمان نے بھی وضاحت کی کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک دوسری گاڑی نے مبینہ طور پر سرخ بتی کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث دونوں گاڑیوں میں تصادم ہوا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter