اداکارہ یمنیٰ زیدی اداکار اسامہ خان کیساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، خوبصورت پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی اداکار اسامہ خان کیساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

ڈرامہ سیریل ’’تیرے بن‘‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’’خون بہا‘‘ میں اداکار اسامہ خان کیساتھ مین رول میں نظر آئیں گی۔

latest urdu news

خوبرو ادکارہ یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان کے علاوہ ڈرامے میں دیگر بہت سے باصلاحیت اداکاروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں اداکارہ سکینہ سمو، دیپک پروانی، نمیر خان اور تزین حسین جیسے نام شامل ہیں۔

ڈرامے کی ساری تفصیلات منظر عام پر آتے ہی یمنیٰ زیدی کے مداح انہیں جلد نئے روپ اور نئے رول میں دیکھنے کو بے تاب نظر آ رہے ہیں۔

دوسری جانب شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی حسین اداکارہ حنا الطاف اور خاوند اداکار و گلوکار آغا علی نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

حنا الطاف اور آغا علی 2020 میں لاک ڈاؤن کے دوران رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اپنے نکاح کی خوشخبری اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی شیئرکی تھی۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ 2 سالوں سے جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی تھیں لیکن دونوں کی جانب سے کبھی ان خبروں پر جواب نہیں دیا گیا۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter