72
ہنج میں دکاندار کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، ملزمان کی تلاش تاحال جاری۔
مبینہ طور پر نامعلوم شخص نے نامعلوم وجہ کی بنیاد پر دکان میں گھس کر زاہد نامی شخص کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ککرالی کے علاقہ موضع ہنج کا رہائشی زاہد جس نے کریانہ کی دوکان بنا رکھی ہے، نامعلوم شخص نے آکر گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔
زاہد کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
ککرالی پولیس کے مطابق یہ قتل کا وقوعہ ہے، پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزمان کی تلاش تاحال جاری ہے۔