وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے باضابطہ طور پر انقلاب کا اعلان کرتے ہوئےیہ کہا گیا ہے کہ اس کے بعد کوئی گولی برسائے گا، تو اس پر گولیاں برسائی جائیں گی۔
ایک ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہماری عزتوں، چارد اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن ہم نے ملک کے لیے اف تک نہیں کی، لیکن اب ہم پر گولیاں برسائی جارہی ہیں ۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ آج ہمارے 2 کارکنوں کو گولیاں ماری گئی، تیسرے کارکن کو گولی ماری گئی جس کا پتہ نہیں چل رہا، ہم پر سیدھے شیل مار کر 50 سے زیادہ کارکنوں کوشدید زخمی کیا گیا، صوبہ پنجاب کی حدود میں ہر 3 کلو میٹر پر ہم پر شیلز اور گولیا ں برسائی گئیں ۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان ہمارا ہے، پورے ملک کو مبارک باد دیتا ہوں، آج کئی پولیس اہلکار ہماری گرفت میں آگئے لیکن میں نے ان کو ریسکیو کیا۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ اس کے بعداگر کوئی گولی برسائے گا ،تو اس پر گولی برسائی جائے گی، تم ایک گولی چلاؤ گے ہم 10 گولیاں چلائیں گے، تم ایک شیل اور لاٹھی ماروگے ہم اسکے بدلے 10 ماریں گے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پختونخوا کے لوگوں قبائل میں جرگے کرو، سب اکٹھےہو جاؤ، اگر تم لوگ کہتے ہو کہ یہ سب ہمارا ہے، اور وہ ہمیں ماریں گے تو پھر مرنے کے لیے تیار ہو جائیں۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ ادارے قوم کی آواز نہیں بن سکتے اور قوم کی رائے کی عزت نہیں کرسکتے تو سائیڈ پر ہوجائیں،سیاستدانوں کو سیاست کے فیصلے کرنے دیں،ریاستی ادارے بیچ میں نہ آئیں اور پھر دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے، آج میں باقائدہ انقلاب کا اعلان کر رہا ہوں، انقلاب کے علاوہ کوئی حل نہیں
