اے آئی مائیکرو ڈرون تیار، اڑتے مچھروں کا تعاقب کرکے ختم کرنے کی صلاحیت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ Tornaivol نے مصنوعی ذہانت سے لیس مائیکرو ڈرون تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جو فضا میں اڑتے مچھروں کا تعاقب کرکے انہیں نشانہ بنا سکتے ہیں۔

latest urdu news

  • صرف 40 گرام وزنی مائیکرو ڈرون
  • الٹراسونک سینسرز اور اے آئی کے ذریعے مچھروں کی شناخت
  • پروں کی مخصوص آواز (ڈوپلر سگنل) سے مچھروں کو دوسرے کیڑوں سے الگ پہچاننے کی صلاحیت
  • کمپنی کے مطابق موجودہ طریقوں کے مقابلے میں مچھروں کے خاتمے کی لاگت 100 گنا تک کم ہو سکتی ہے
  • ابتدائی آزمائش میں ڈرون نے ایک پتنگے کا کامیابی سے تعاقب کرکے اسے نشانہ بنایا

گوگل کا نیا اے آئی ٹول ’نینو بنانا‘ سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے

کمپنی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے ڈرونز کے غول بڑے شہروں میں مچھروں کی آبادی پر قابو پانے اور ڈینگی و ملیریا جیسے امراض کے خطرات کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ تاہم یہ ٹیکنالوجی ابھی آزمائشی مرحلے میں ہے اور وسیع پیمانے پر عملی استعمال باقی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter