پختونخوا میں گورنر راج لگ سکتا ہے ، فیصل کریم کنڈی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صدر مملکت گورنر راج لگائیں گے تو اس پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ملاقات میں پختونخوا ،کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

گورنر کے پی نے کہا کہ پی ٹی آئی یہ چاہتی ہے صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگ جائے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آئین میں گور نرراج کی گنجائش موجود ہے، وفاق گورنر راج لگانا چاہے تو لگا سکتا ہے اور اگر وفاقی حکومت اور صدر مملکت گورنر راج لگائیں گے تو اس پر عملدرآمد کیا جائے گا ۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

گورنر کے پی نے یہ بھی کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے آنسوگیس کے شیلز استعمال کیے گئے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں شہید پولیس کانسٹیل عبدالحمید شاہ کی نمازجنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور بھاگے ہوئے ہیں، کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہیں ، شہر اقتدار میں ہوئے تو ڈھونڈ لیں گے، پکڑنے کیلئے ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کے پی ہاؤس سے علی امین گنڈاپور کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے، پولیس نے 3، 4 مقدمات پر چھاپے مارے ہیں۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter