265
وفاقی حکومت کی جانب سے پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم ) پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
وزارت داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔
وزارت داخلہ کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ چند روزپہلے سربراہ پی ٹی ایم منظور پشتین کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے بھی ملاقات کی گئی تھی۔
دوسر ی جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا تھا پی ٹی آئی نہ سیاسی جماعت ہے، نہ تھی اور نہ ہوسکتی ہے ، میں ہمیشہ سے کہتی تھی ،آج دنیا کے سامنے حقیقت واضح ہوچکی ہے ۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ایک دہشت گرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے،اسٹیٹ ان کے ساتھ وہی سلوک کرے گی جو دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔
