پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں زیادہ ہیں، ذاکر نائیک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

کراچی،ممتازمذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستان امریکا سےکہیں درجے بہتر ہے ،لوگ مجھ سے پاکستان کے حالات سے متعلق شکایت کرتے ہیں، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں سیکڑوں گنا زیادہ ہیں۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے گورنر ہاؤس کراچی میں خطاب کے دوران یہ کہا کہ مسلم ملک کو چھوڑ کر غیر مسلم ملک میں بسنےکی حمایت نہیں کرتا، دوسروں کی نقل کر کے زندگی کا مقصد حاصل نہیں کیا جاسکتا، زندگی کے مقصد کو اللہ کے احکامات کی پیروی کرکے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

ذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ قرآن میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا گیا لیکن والدین اگر اللہ اور اس کے رسول کےخلاف حکم دیں تو نہ مانو۔

مبلغ اسلام نے کہا کہ پاکستان امریکا سے کہیں درجے بہتر ہے ، پاکستان میں رہ کر جنت میں جانے کے امکانات امریکا کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں، وہ کراچی، لاہور اوروفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے اور اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ان دنوں ڈاکٹر ذاکر نائیک 10 دن کے دورے پر صوبائی دارلحکومت کراچی میں موجود ہیں۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter