115
تل ابیب،اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہوکی جانب سے ایران پر حملے کا عندیہ دے دیاگیا ہے ۔
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے ،اسرائیلی حملے ایران سمیت مشرق وسطی کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتے ہیں، پورے مشرق وسطیٰ نے اسرائیل کی طاقت کو تسلیم کرلیا ہے ۔
اسکے علاوہ سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد قوم سے خطاب کے دوران اسرائیلی وزیر نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران یا مشرق وسطیٰ میں کوئی بھی ہماری رینج سے دور نہیں ۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ میں نے حسن نصراللہ کو قتل کرنے کا باقاعدہ حکم دیا کیونکہ حزب اللہ کے سربراہ کا خاتمہ اسرائیل کے شمالی باشندوں کی محفوظ واپسی کے لیےاشد ضروری تھا۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم نے لاتعداد اسرائیلیوں، درجنوں امریکیوں اور فرانسیسی شہریوں کے قتل کا حساب چکتا کر دیا ہے ۔