مولانا فضل الرحمان مسلسل پانچویں بار جے یو آئی کے امیر منتخب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

مولانا فضل الرحمان مسلسل پانچویں بار اگلے5 سال کیلئے جے یو آئی کے امیر منتخب ہو گئے ہیں ۔

پشاور میں جے یو آئی کی مرکزی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مولانا فضل الرحمن بلامقابلہ امیر منتخب ہوئے ہیں جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو جے یو آئی کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے ۔

خواجہ خلیل الرحمان کندیہ شریف کی جانب سے امیر کیلئے مولانا فضل الرحمان کا نام تجویز کیا گیا ،مولانا جمیل الرحمان درخواستی، مولانا امجد خان کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے نام کی تائید کی گئی۔

علامہ راشد سومرو کی جانب سے سیکرٹری جنرل کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام تجویز کیا گیا ،احمد علی درویش، مولانا جمیل الرحمان درخواستی نے مولانا عبدالغفور حیدری کے نام کی تائید کی۔

یادرہے کہ سربراہ جے یوآئی (ف) نے 1980 میں پارٹی کی قیادت سنبھالی اور تب سے وہ پارٹی کی سربراہی کی ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter