169
لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر یونیورسٹیوں اور کالجز میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالےسے یونیورسٹیز کے رجسٹرارز اور کالجز کے پرنسپلز کو مراسلہ جاری کردیا ۔
مراسلے میں ہدایات کی گئی ہے کہ بغیر ہیلمٹ کالج یا یونیورسٹی آنے والوں کا داخلہ بند کیا جائےموٹر سائیکل سوار اساتذہ اور طلبہ ہیلمٹ لازمی پہنیں گے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کی کالج اور یونیورسٹی میں پارکنگ پر پابندی لگائی جائے ۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹریفک حادثات میں اضافے کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
