اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی پاکستان کے درمیان ملاقات طے پا گئی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ ہوا ہے کہ جس میں دونوں جماعتوں کی قیادت کے مابین ملاقات طے پا گئی ہے۔
جماعت اسلامی کا وفدسوموار کو تحریک انصاف کے وفد سے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں ملاقات کرے گا۔
جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی ملاقات کے دوران سیاسی امور اور اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دوسری جانب ملتان میں میڈیا سے گفتگو کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت امن قائم کرنے میں ناکام رہی ہے، وزیراعلیٰ کو جلسے جلوسوں سے فرصت نہیں، پختونخوا حکومت کو 6 سو ارب سکیورٹی کے لیے ملے لیکن پولیس کے پاس تو وسائل ہی نہیںہیں ۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پختونخوا حکومت ایک ہی نعرے پر چل رہی ہے وہ ہے”کرپشن کرپشن کرپشن “ہے، پشاور بی آر ٹی میں کرپشن کھل کر سامنے آئی ہے۔
