بیچارے فساد گروپ والوں کے ساتھ توموئے موئے ہوگیا، عظمی بخاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بیچارے فساد گروپ والوں کے ساتھ توموئے موئے ہوگیا، چلو اب بھاگو ۔

سماجی رابطے کی سائٹ” ایکس“ پر اپنے پیغام میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور آج پھر پنجاب میں داخل ہوئے بغیر واپس چلا گیا۔

علی امین گنڈا پور سرکاری وسائل کو آگ لگا کر غنڈہ گردی کر کے سر پٹخ پٹخ کے واپس لوٹ گیا، یہ ہے وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز کا کمال۔

عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غنڈہ گردی نہیں قانون کی حکمرانی چلے گی، وزیر اعلیٰ مریم نواز کو اپنی حکومتی رٹ اچھی طرح منوانی آتی ہے۔

دوسری جانبایک ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہماری عزتوں، چارد اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا لیکن ہم نے ملک کے لیے اف تک نہیں کی، لیکن اب ہم پر گولیاں برسائی جارہی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ آج ہمارے 2 کارکنوں کو گولیاں ماری گئی، تیسرے کارکن کو گولی ماری گئی جس کا پتہ نہیں چل رہا، ہم پر سیدھے شیل مار کر 50 سے زیادہ کارکنوں کوشدید زخمی کیا گیا، صوبہ پنجاب کی حدود میں ہر 3 کلو میٹر پر ہم پر شیلز اور گولیا ں برسائی گئیں۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان ہمارا ہے، پورے ملک کو مبارک باد دیتا ہوں، آج کئی پولیس اہلکار ہماری گرفت میں آگئے لیکن میں نے ان کو ریسکیو کیا۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter