برسر اقتدار ٹولہ مرضی کا چیف جسٹس لاکر اپنی مرضی کے فیصلے لینے کا خواہ ہے، امیر جماعت اسلامی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ برسر اقتدار ٹولہ مرضی کا چیف جسٹس لاکر اپنی مرضی کے فیصلے لینے کا خواہ ہے۔

اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ کی بحیثیت چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن 3 ماہ پہلے ہی جاری ہوگیا تھا، پاکستانی عوام آئین اور قانون کے مطابق بحیثیت چیف جسٹس منصور علی شاہ کی تقرری چاہتے ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ کا بطور چیف جسٹس نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے، فواد چوہدری

قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق جس کی باری ہے اسی کا تقرر کیا جائے، ماضی میں قوم سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے لیے کھڑی ہوئی مگر انہوں نے عدل نہیں کیا، ملک میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ برسر اقتدار ٹولہ مرضی کا چیف جسٹس لاکر اپنی مرضی کے فیصلے لینا چاہتا ہے، آئینی ترامیم کی حمایت کرنے والے اپنے ہی چہرے پر کالک مل رہے ہیں۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter