3
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 836 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی
ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 972 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 32 ہزار 506 روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمت میں بڑا دھچکا، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے سستا
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا
دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 23 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 653 ڈالر ہوگئی ہے۔
ماخذ: جیو نیوز
