جہلم: ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت میونسپل کمیٹی کے انتظامی امور کا جائزہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کی زیرِ صدارت میونسپل کمیٹی جہلم کے انتظامی معاملات، شہری سہولیات اور محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا، جس میں میونسپل خدمات کی بہتری اور شہریوں کو سہولیات کی مؤثر فراہمی سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

latest urdu news

افسران کی بریفنگ

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز علیزہ ریحان اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ساجد علی خان نے متعلقہ امور پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر میونسپل کمیٹی کی جاری سرگرمیوں، انتظامی معاملات اور شہری سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

جہلم: اے ٹی ایم بوتھ میں خاتون ٹیچر سے نقدی، موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ چھیننے والا ملزم گرفتار

میونسپل خدمات بہتر بنانے پر زور

اجلاس میں میونسپل خدمات کے معیار کو بہتر بنانے، شہریوں کو سہولیات کی مؤثر فراہمی اور جاری سرگرمیوں کی نگرانی کے حوالے سے ضروری ہدایات اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری لانے اور میونسپل کمیٹی کے انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے پر بھی توجہ دی گئی۔

ماخذ: ڈپٹی کمشنر آفس جہلم

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں