3
پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 687 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 78 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 616 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ 4 لاکھ روپے سے نیچے آگیا
عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے ساتھ پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ماخذ: جیو نیوز
