نصیرآباد میں دھماکے سے ریلوے ٹریک متاثر، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا دیا، جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

latest urdu news

ریلوے حکام کے مطابق دھماکا تھانہ صدر کی حدود میں کیا گیا، جس سے ریلوے لائن پر تقریباً ایک فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔

ٹریک کی بحالی میں کئی گھنٹے لگنے کا امکان

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث متاثر ہونے والے ریلوے ٹریک کی مرمت اور بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ ٹریک کی بحالی تک ٹرینوں کی آمدورفت معطل رہے گی۔

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 9 دہشتگرد ہلاک

پولیس کی تحقیقات شروع، علاقے میں سیکیورٹی سخت

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے میں حفاظتی انتظامات بھی مزید سخت کر دیے ہیں۔

تاحال واقعے میں ملوث افراد کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ماخذ: روزنامہ جنگ

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں