کراچی: بیٹے نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے باپ کو قتل کردیا، سر لے کر فرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں بیٹے نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے کے وار کرکے اپنے 65 سالہ باپ کو قتل کردیا اور مقتول کا سر لے کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق واقعہ نارتھ کراچی کے سیکٹر 5 ایم میں ایک گھر میں پیش آیا، جہاں باپ اور بیٹا اکیلے موجود تھے۔ مقتول کی شناخت نصیر کے نام سے ہوئی ہے۔

مقتول کا دھڑ گھر سے برآمد

پولیس حکام کے مطابق مقتول کا دھڑ گھر سے ملا، جبکہ ملزم بیٹا رضوان مبینہ طور پر اپنے والد کا سر لے کر فرار ہوگیا۔

اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ واقعے کے وقت گھر کے دیگر افراد باہر گئے ہوئے تھے اور گھر میں صرف باپ اور بیٹا موجود تھے۔

سندھ میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات میں 17 فیصد کمی کا دعویٰ

ملزم کی تلاش جاری

پولیس کے مطابق اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ملزم رضوان کا دماغی توازن درست نہیں ہے۔ تاہم اس حوالے سے کسی طبی تشخیص کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی ہے، جبکہ مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کردی گئی۔

ماخذ: جیو نیوز

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں