موٹروے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بس میں بھولا ہوا بیگ تلاش کرکے مسافر کو واپس کردیا، جس میں ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور تقریباً 70 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون موجود تھا۔ گمشدہ سامان کی مجموعی مالیت 2 لاکھ 20 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔
موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق بہاولنگر سے ساہیوال جانے والا ایک مسافر دوران سفر اپنا بیگ بس میں بھول گیا تھا۔ بیگ میں نقد رقم اور موبائل فون موجود تھا۔
ہیلپ لائن پر اطلاع ملنے کے بعد کارروائی
ترجمان کے مطابق بیگ گم ہونے کا علم ہونے پر مسافر نے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن پر اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی شروع کردی۔
موٹروے پولیس نے متعلقہ بس کا سراغ لگایا اور مسافر کا گمشدہ بیگ برآمد کرلیا۔
چکوال: موٹروے پولیس کی ایمانداری کی مثال، 53 لاکھ روپے مسافر کو واپس کر دیے گئے
تصدیق کے بعد سامان مالک کے حوالے
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری تصدیق کے بعد بیگ میں موجود ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور تقریباً 70 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون بحفاظت اصل مالک کے حوالے کردیا گیا۔
موٹروے پولیس کے مطابق شہریوں کی مدد، مسافروں کے تحفظ اور عوام کی امانتوں کی حفاظت ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ماخذ: جیو نیوز کی رپورٹ
