کراچی بلدیہ ٹاؤن میں گاڑی سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایدھی قبرستان روڈ پر کھڑی گاڑی سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کے سر پر گولی آر پار ہونے کا زخم موجود تھا جبکہ اس کے ہاتھ میں پستول بھی پکڑا ہوا تھا۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت سعد قاضی کے نام سے ہوئی ہے، جو شادمان ٹاؤن کا رہائشی تھا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔

گاڑی پر گولیوں کے 3 نشانات

پولیس کے مطابق نوجوان کی گاڑی پر گولیوں کے 3 نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ متوفی کے پاس ایک مہنگا پستول موجود تھا، جو اس کے ہاتھ میں پکڑا ہوا ملا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق سعد قاضی ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا تھا، جبکہ اس کے زیر استعمال گاڑی بھی ایک نجی بینک کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

کراچی میں گھریلو جھگڑے پر شوہر کا بیوی پر تیزاب سے حملہ، 14 سالہ لڑکی زخمی

لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل

واقعے کے بعد نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ موت کی وجوہات اور دیگر اہم شواہد کا تعین کیا جاسکے۔

پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کررہی ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پوسٹ مارٹم اور فرانزک شواہد سے موت کے حالات جاننے میں مدد ملے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں