آئی فون 18 پرو کے بعد براہ راست آئی فون 20 سیریز پیش کیے جانے کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی فون 18 پرو سیریز حالیہ دنوں ہی پیش کی گئی ہے مگر اگلے سال کے نئے آئی فونز کے بارے میں لیکس کا سلسلہ ابھی سے شروع ہوگیا ہے۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق آئندہ سال آئی فونز کو 20 سال مکمل ہو رہے ہیں اور کمپنی کی جانب سے 19 کی بجائے براہ راست آئی فون 20 سیریز کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 20 پرو اور 20 پرو میکس دیکھنے میں کیسے ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی فون 20 پرو میں 6.41 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا جو کہ آئی فون 18 پرو سے کچھ بڑا ہوگا۔ آئی فون پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے ہوگا۔

آئندہ سال کے آئی فونز ڈیزائن کے حوالے سے بھی مختلف ہوں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے بارڈر لیس کواڈ کروڈ اسکرین کو آئی فون 20 پرو سیریز کے لیے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔

ایپل نے آئی فون 18 پرو اور پرو میکس متعارف کروا دیئے، قیمت میں اضافہ، بیٹری پرفارمنس میں بہتری

ابھی آئی فونز میں فلیٹ پینلز کو استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ڈائنامک آئی لینڈ کی جگہ سیلفی کیمرے کے لیے پنچ ہول اسٹائل ڈیزائن استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مگر ابھی آئی فون 20 پرو سیریز کو متعارف کرانے میں ایک سال کا عرصہ باقی ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ لیک میں موجود تفصیلات فائنل ماڈل کا حصہ ہوں گی یا نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter