ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ: ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کے مسائل سننے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری دفاتر میں عوامی رابطے کے مقررہ اوقات پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی شکایات سنیں

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اپنے دفتر میں آنے والے سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات تفصیل سے سنیں۔ شہریوں کی جانب سے مختلف نوعیت کے مسائل ان کے علم میں لائے گئے، جن پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو محض کارروائی تک محدود رکھنے کے بجائے ان کے عملی اور بروقت حل کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر فوری نوعیت کے معاملات میں سائلین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی۔

سرکاری دفاتر میں مقررہ اوقات کی پابندی

ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں پبلک ڈیلنگ کے مقررہ اوقات پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عوامی مسائل سننے کے لیے مقررہ وقت صبح 10 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک ہے، جس کے دوران شہری متعلقہ افسران سے ملاقات کرکے اپنے مسائل اور شکایات پیش کرسکتے ہیں۔

کمشنر گوجرانوالہ کا سبزی منڈی کھیالی کا دورہ، نیلامی اور قیمتوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور صوبائی محکموں کے سربراہان کو بھی ہدایت کی کہ سائلین کو بلاوجہ دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون اور قواعد کے مطابق فوری نوعیت کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور شکایات کے ازالے میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔

عوامی شکایات کا بروقت ازالہ اولین ترجیح

نوید احمد نے واضح کیا کہ شہریوں کے مسائل کا حل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کو سنجیدگی سے لیا جائے اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو سرکاری اداروں سے بروقت ریلیف فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اس لیے کسی بھی معاملے میں غفلت، سستی یا غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ عوام دوست اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو سرکاری دفاتر میں اپنے مسائل کے حل کے لیے آسان اور سہل رسائی حاصل ہو سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter