اسرائیلی آبادکار بستیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں، برطانوی وزیر خارجہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کی غیر قانونی آبادکاری کے اقدامات پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی آبادکار بستیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہیں۔

latest urdu news

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں E1 بستی کے لیے ٹینڈرز جاری کرکے ریڈ لائن عبور کی گئی ہے، جبکہ اس بستی کا قیام فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو مزید کم کرتا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ کے مطابق برطانیہ سمیت عالمی برادری نے اسرائیلی اقدام کی بجا طور پر مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف ہولناک دہشت گردی کے واقعات بھی دیکھے ہیں، جبکہ فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا۔

اسرائیل کی شام کے ابو الظہور ملٹری ایئربیس پر بمباری، رن وے اور اسٹوریج تنصیبات نشانہ

انہوں نے واضح کیا کہ برطانوی حکومت دو ریاستی حل کی تباہی کو ہرگز قبول نہیں کرے گی اور اسرائیلی اقدامات کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی آبادکاری کے خلاف جامع اقدامات کی تفصیلات اگلے ہفتے پارلیمان کے سامنے پیش کی جائیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter