امریکا کا آبنائے ہرمز کے بیشتر حصے کو کنٹرول کرنے کا دعوی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی حکام نے آبنائے ہرمز میں ایران کا اثر و رسوخ کم کرنے اور سمندری راستے پر کنٹرول بڑھانے کا دعویٰ کیا ہے۔

latest urdu news

امریکی حکام کے مطابق امریکی فوج آبنائے ہرمز کے بیشتر حصے کو کنٹرول کر رہی ہے جبکہ ایران کی جانب سے نصب کی گئی 200 سے زائد بحری بارودی سرنگیں ہٹا دی گئی ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے ہر رات 20 سے 30 آئل ٹینکرز گزر رہے ہیں، جبکہ روزانہ 90 لاکھ سے ایک کروڑ بیرل تیل کی ترسیل ہو رہی ہے۔

امریکا نے ستمبر تک آبنائے ہرمز سے ہر رات 50 بحری جہازوں کی آمدورفت بحال کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق جنگ سے پہلے کی ایرانی تیل برآمدات کا 60 سے 70 فیصد بحال کرنا بھی ہدف ہے۔

پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کردیا، اور کہا کہ ایرانی بحریہ کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے

دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق ایران ایک بار پھر مذاکرات میں دلچسپی لے رہا ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کے حوالے سے تاحال گریزاں ہیں،جبکہ امریکی صدرکا کہنا ہے کہ انہیں مذاکرات کی کوئی جلدی نہیں۔

ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس لینے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق پاکستان، عمان اور قطر کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، جبکہ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف ثالثوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

آبنائے ہرمزکی صورتحال پر ایران اورعمان کےدرمیان بھی مذاکرات جاری ہیں،جن میں عارضی بحری راہداری اور بارودی سرنگیں صاف کرنے سمیت آبی گزرگاہ کے مستقبل کے انتظام پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter