بگ بیش لیگ میں بڑی تبدیلیاں، غیرملکی کھلاڑیوں کی لازمی شرط ختم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بی بی ایل کے آئندہ دو سیزنز میں اوورسیز پلیئرز کی لازمی تعداد ختم کردی گئی، ڈرافٹ کے بجائے اوپن مارکیٹ سسٹم متعارف کرانے کی بھی تیاری۔

latest urdu news

آسٹریلیا کی معروف بگ بیش لیگ (BBL) میں آئندہ سیزنز کے لیے متعدد اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں غیرملکی کھلاڑیوں کو لازمی طور پر اسکواڈ میں شامل کرنے کی شرط کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ نئی تبدیلیاں مردوں اور خواتین دونوں کی بگ بیش لیگ پر لاگو ہوں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے نظام کے تحت آئندہ دو سیزنز کے دوران ٹیموں کے لیے غیرملکی کھلاڑی رکھنا لازمی نہیں ہوگا۔ اس سے قبل بی بی ایل میں ٹیموں کے لیے کم از کم دو یا تین غیرملکی کھلاڑی اسکواڈ میں شامل کرنے کی شرط موجود تھی۔

اوورسیز پلیئرز کی کیٹگری بھی ختم

نئے نظام میں غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے مخصوص کیٹگریز میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک غیرملکی کھلاڑی کو گولڈ یا پلاٹینم کیٹگری میں لازمی رکھنے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

ماضی میں گولڈ کیٹگری کے کھلاڑی کو 3 لاکھ ڈالر جبکہ پلاٹینم کیٹگری کے کھلاڑی کو 4 لاکھ 20 ہزار ڈالر تک معاوضہ دیا جاتا تھا۔ نئی پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کی بھرتی اور معاوضے کے نظام میں زیادہ لچک پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ڈرافٹ سسٹم کی جگہ اوپن مارکیٹ

بگ بیش لیگ میں ایک اور اہم تبدیلی ڈرافٹ سسٹم کا خاتمہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب اوپن مارکیٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت کلبز کو کھلاڑیوں کے انتخاب اور معاہدوں کے حوالے سے زیادہ آزادی حاصل ہوگی۔

اس کے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کلبز کے لیے کنٹریکٹ ونڈو کھولنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ اس نظام کا مقصد ٹیموں اور کھلاڑیوں کے درمیان معاہدوں کے عمل کو زیادہ لچکدار بنانا ہے۔

بابر اعظم کا بگ بیش لیگ سفر اختتام پذیر، سابق کپتان نے بھی بیان جاری کر دیا

مقامی کھلاڑیوں کے لیے مالی فائدہ متوقع

رپورٹس کے مطابق غیرملکی کھلاڑیوں کی لازمی شرط ختم ہونے سے مقامی آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بھی مالی طور پر فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ ٹیموں کو غیرملکی کھلاڑیوں پر لازمی رقم خرچ کرنے کے بجائے مقامی ٹیلنٹ میں سرمایہ کاری کے زیادہ مواقع مل سکتے ہیں۔

اس تبدیلی سے بگ بیش لیگ میں آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے معاہدوں اور بہتر معاوضوں کے امکانات بڑھنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔

مارکی کھلاڑیوں کی تعداد بھی کم ہوگی

بگ بیش لیگ کے موجودہ نظام کے تحت ہر ٹیم کے ٹاپ 6 مارکی کھلاڑیوں کی مجموعی تنخواہ کے لیے 17 لاکھ ڈالر کی حد مقرر تھی۔ تاہم اگلے سیزن سے مارکی پلیئرز کی تعداد کم کرکے 4 کھلاڑی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

آفیشلز کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد اعلیٰ معیار کے کھلاڑیوں کو زیادہ معاوضہ حاصل کرنے کا موقع دینا ہے، چاہے ان کا تعلق آسٹریلیا سے ہو یا کسی دوسرے ملک سے۔

یوں بگ بیش لیگ میں ہونے والی نئی تبدیلیاں کھلاڑیوں کی خریداری، معاوضوں اور ٹیموں کی تشکیل کے موجودہ طریقہ کار میں نمایاں تبدیلی لانے والی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے نظام سے مقابلے میں موجود بہترین کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیت اور مارکیٹ ویلیو کے مطابق بہتر مالی مواقع مل سکیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter