عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک ڈالر سے زیادہ گر گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں برینٹ اور امریکی خام تیل دونوں ایک ڈالر فی بیرل سے زیادہ سستے ہوگئے۔

latest urdu news

برینٹ کروڈ کے فیوچرز کی قیمت 1.22 ڈالر یا 1.29 فیصد کمی کے بعد 93.17 ڈالر فی بیرل تک آگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 1.20 ڈالر یا 1.38 فیصد کمی کے ساتھ 85.86 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

تیل کی قیمتوں میں کمی کی ایک اہم وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حالیہ اضافے کے بعد منافع وصول کرنا بتایا جا رہا ہے۔ دونوں بینچ مارک گزشتہ ہفتے مسلسل دوسری ہفتہ وار تیزی کے ساتھ بند ہوئے تھے اور قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تھا۔

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں تعطل اور آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل سے متعلق خدشات کے باعث گزشتہ دنوں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔ عالمی سطح پر استعمال ہونے والے تیل کا تقریباً پانچواں حصہ اسی اہم آبی گزرگاہ سے گزرتا ہے۔

دوسری جانب سرمایہ کار امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف ممکنہ نئی پابندیوں کے اعلان کے منتظر ہیں، جس کے باعث مارکیٹ میں محتاط رویہ اختیار کیا گیا۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی پریس کانفرنس میں ایران پر مزید پابندیوں کا اعلان متوقع ہے۔

مشرق وسطیٰ کشیدگی سے تیل کی منڈی میں بے چینی، خام تیل مسلسل مہنگا

امریکی حکام پہلے ہی ایران پر مزید سخت معاشی دباؤ ڈالنے کے اشارے دے چکے ہیں، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے تجارتی شراکت داروں کے خلاف بھی اقدامات کا عندیہ دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی امریکی حکمت عملی کس حد تک کامیاب ہوگی۔ تاہم اگر پابندیوں اور بڑھتی کشیدگی کے باعث صورتحال مزید خراب ہوئی تو اس کے عالمی توانائی کی سپلائی اور خام تیل کی قیمتوں پر دوبارہ نمایاں اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter