6
لاہور کے علاقے چوہنگ میں گھریلو تنازعے کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنے سسرال میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق ملزم سسرال پہنچا اور اچانک فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 سسرالی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد ملزم نے بھی خود کو گولی مار لی اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کو محفوظ بنا کر تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
رخصتی کے دن گھر سے فرار ہوکر شادی کرنے والی لڑکی قتل، بھائی گرفتار
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
