ایرانی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے امریکی فوجی کو ہلاک یا گرفتار کرنے پر 30 ہزار ڈالر انعام کا اعلان کر دیا۔
ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ایرانی آرمی چیف جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ اگر بہادر ایرانی خواتین میں سے کوئی یہ کام کرے تو ان کو اس رقم کا دوگنا انعام ملے گا۔ اور اس کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ فوج کی جانب سے مارکیٹ کے مقابلے میں دوگنا قیمت میں خریدا جائے گا اور میوزیم میں مستقل طور پر آویزاں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے کارناموں میں سے ایک آبنائے ہرمز کی پوشیدہ صلاحیتوں کو متحرک کرنا ہے، ہم اس صلاحیت سے بخوبی آگاہ تھے لیکن یہ جنگ نہ ہوتی تو یہ اس کی افادیت اس طرح سامنے نہ آتی۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ برتری جنگ کو اس انداز میں ختم کرنے کے لیے بنیادی شرائط میں سے ایک ہے، جس سے ایران پر منڈلاتا ہوا جنگ کا خطرہ ہمیشہ کے لیے دور ہو جائے گا۔
امیر حاتمی کا سخت پیغام: ایرانی قوم کو جھکانے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا
واضح رہے امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر فضائی حملہ کیا تھا ، اب تک ایران میں امریکی زمینی فوجیوں کی تعیناتی کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں، امریکی صدر اور فوج نے اپریل میں امریکی پائلٹ کو بچانے کیلئے ریسکیو مشن انجام دینے کا دعویٰ کیا تھا۔
