بھارت میں ریاستی سطح پر کھیلی جانیوالی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں مبینہ میچ فکسنگ کیلئے مشکوک سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف لیگز میں بکیز کا کھلاڑیوں، ٹیم منیجرز اور مالکان سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جون سے اگست تک تامل ناڈو، ممبئی، کرناٹک، دہلی اور پنجاب میں لیگز کھیلی جاتی ہیں۔
بھارتی ممنوعہ علاقے میں موبائل فون لانے پر تامل ناڈو کے آل راؤنڈر پر 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ، مختلف لیگز میں ممنوعہ حد کے اندر 6 کھلاڑی موبائل استعمال کرتے ہوئے پکڑے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ریاستی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی ریاست بہار کے مندر میں بھگدڑ مچنے سے7 افراد ہلاک
بی سی سی آئی کا اے سی یو ریاستی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے میچز کی نگرانی کرے گا ، ہوٹلوں میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی ملاقاتوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی۔
بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیواجیت سائکیا کا کہنا ہے کہ بکیز کے جھانسے میں آنے والے کھلاڑیوں یا مالکان کو بخشا نہیں جائے گا، کھیل کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
