بچے ہوتے تو اپنی پوری زندگی ان کے نام کر دیتی: فریحہ پرویز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی گلوکارہ فریحہ پرویز نے اولاد نہ ہونے اور والدین کی ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے بچے ہوتے تو وہ ان کی حفاظت اور بہتر پرورش کے لیے اپنی زندگی تک وقف کر دیتیں۔

latest urdu news

حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فریحہ پرویز نے کہا کہ ان کی اپنی اولاد نہیں ہے، تاہم اگر ان کے بیٹے یا بیٹیاں ہوتیں تو وہ خود کو ایک انتہائی محتاط ماں سمجھتیں اور بچوں کی خاطر اپنی زندگی مکمل طور پر وقف کر دیتیں۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود بھی بچپن کے مختلف مراحل دیکھے ہیں، اس لیے وہ سمجھتی ہیں کہ بچے کی شخصیت اور زندگی میں ماں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ ان کے مطابق والدین کو بچوں کی پرورش اور ضروریات کو محض سہولتوں کے حوالے نہیں کرنا چاہیے۔

فریحہ پرویز نے موجودہ دور میں بچوں کے زیادہ اسکرین ٹائم پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور والدین سے کہا کہ بچوں کو ہر وقت آئی پیڈز اور ٹیبلٹس دینے کے بجائے ان کی صحت، سرگرمیوں اور تربیت پر توجہ دی جائے۔

فضا علی نے نمرہ خان کے شوہر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

انہوں نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اولاد اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک بڑی نعمت ہے، لیکن اس کے ساتھ ذمہ داری اور آزمائش بھی جڑی ہوئی ہے۔ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی قدر کریں اور دنیا میں لانے کے بعد ان کی مناسب دیکھ بھال اور تربیت بھی یقینی بنائیں۔

فریحہ پرویز نے اعتراف کیا کہ شاید بعض والدین کو ان کی باتیں سخت محسوس ہوں، تاہم ان کے مطابق بچے کی پیدائش کا فیصلہ کرنے کے ساتھ اس کی پرورش، حفاظت اور ضروریات پوری کرنے کی ذمہ داری بھی قبول کرنا ضروری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter