پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کے نرخ میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

latest urdu news

وزارت توانائی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھا کر 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت 327 روپے 62 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج، 510 مقامات پر دھرنوں کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔

حکومت کے مطابق نئی قیمتیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت جاری کی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter