بشریٰ انصاری نے سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری سے متعلق سوشل میڈیا دعووں کی تردید کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے حالیہ بیان کی وضاحت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان قیاس آرائیوں کی تردید کردی ہے جن میں ان کی ایک گفتگو کو اداکار شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کی ازدواجی زندگی سے جوڑا جا رہا تھا۔

latest urdu news

بشریٰ انصاری نے اپنے تازہ وی لاگ میں بتایا کہ چند روز قبل ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے اکلوتے بیٹے کی شادی ختم ہونے کا واقعہ بیان کیا تھا۔ ان کے مطابق مذکورہ دوست بینکنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہیں یہ نہیں کہا کہ متعلقہ افراد اداکار ہیں، تاہم بعض سوشل میڈیا پیجز نے ان کی بات کو سیاق و سباق سے ہٹاکر سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی تصاویر کے ساتھ پیش کیا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر غلط تاثر پھیلانے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بعض لوگ مکمل بات کو توڑ مروڑ کر ایک نئی کہانی بنا دیتے ہیں۔

بشریٰ انصاری کو میک اپ کا شوق، تیاری میں وقت لگانے کی عادت کا انکشاف

بشریٰ انصاری نے سائرہ یوسف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باوقار لڑکی ہیں اور اب بھی اپنے سابق سسرال کے افراد سے اچھے تعلقات رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائرہ یوسف شہروز سبزواری کی چھوٹی بیٹی زہرا سے بھی بے حد محبت کرتی ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے بیان کا سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری سے کوئی تعلق نہیں تھا اور سوال اٹھایا کہ وہ اپنے اتنے قریبی لوگوں کے نام کسی غیر متعلقہ معاملے میں کیوں لیں گی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter