اہلیہ مجھے میرے بیٹے سے ملنے نہیں دے رہیں‘، جنید اکرم کا نجی زندگی سے متعلق بڑا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی یوٹیوبر جنید اکرم نے اپنی ازدواجی زندگی میں جاری اختلافات اور اہلیہ کے ساتھ تنازع پر پہلی بار کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔

latest urdu news

جنید اکرم نے انسٹاگرام اسٹوری میں دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں اپنے چھ سالہ بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہیں۔

یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ وہ کبھی اپنے ذاتی معاملات کو سوشل میڈیا پر لانا نہیں چاہتے تھے اور نہ ہی اپنے بیٹے کو بڑوں کے تنازعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، تاہم اپنے بیٹے سے ملاقات کے لیے وہ ہر ممکن راستہ اختیار کریں گے۔

جنید اکرم نے بتایا کہ ان کی شادی کو 10 سال ہو چکے ہیں، لیکن موجودہ صورتحال اس مقام پر پہنچ چکی ہے جہاں انہیں عوامی سطح پر اپنا مؤقف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی کا راستہ بھی اختیار کرنا پڑ سکتا ہے۔

سلمان خان کی رہائشگاہ کے باہر تعینات پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

انہوں نے اپنے مؤقف میں واضح کیا کہ ان کی بنیادی ترجیح اپنے بیٹے سے ملاقات اور اس کے ساتھ تعلق برقرار رکھنا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر مختلف آرا کا اظہار کیا ہے۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ایسے خاندانی معاملات کو نجی سطح پر حل کیا جانا چاہیے، جبکہ کچھ صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ معاملے کے دوسرے فریق کا مؤقف سامنے آنے کے بعد ہی مکمل صورتحال واضح ہو سکے گی۔

شیئر کریں:

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter